منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

جامعہ کراچی، پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم نے ڈین آف سوشل سائنسز کا چارج سنبھال لیا

جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم نے ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

انہوں نے ڈین کے عہدے کا چارج ڈاکٹر نصرت ادریس سے لیا ہے جو منگل کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئی تھیں۔ 

چارج دینے کی پر ہجوم تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے خصوصی طور شرکت کی اور ریٹائرڈ ہونے والی ڈین ڈاکٹر نصرت ادریس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل جامعہ کراچی کی جانب سے کلیہ آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے تین سینئر پروفیسرز کے نام ڈین کے لیے محکمہ بورڈز و جامعات بھیجے گئے تھے۔

تاہم محکمہ بورڈز و جامعات کے زرائع کے مطابق تاحال وہ سمری وزیر اعلی ہاؤس سے واپس نہیں آئی، چانچہ سینئر ترین پروفیسر کے طور پر ڈین آف آرٹس کے عہدے کا چارج پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم کو دے دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.