وفاقی اردو یونیورسٹی میں ڈاکٹر رضوانہ جبین کو ناظم امتحانات مقرر کردیا گیا۔
جامعہ میں گزشتہ 10 برس سے تعینات گریڈ 18 کے ناظم امتحانات غیاث الدین کو عہدے سے فارغ کرکے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 19 ڈاکٹر رضوانہ جبین کو ناظم امتحانات مقرر کردیا ہے۔
ڈاکٹر رضوانہ جبین کو ناظم امتحانات ،قرر کئے جانے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اردو یونیورسٹی کی تاریخ میں ڈاکٹر رضوانہ جبین پہلی خاتون ناظم امتحانات ہیں جبکہ کراچی میں وہ تیسری خاتون ناظم امتحانات ہیں۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں انیتا شاہ ناظم امتحانات کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ اس سے قبل رفیعہ ملاح میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات کے عہدے پر کام کرچکی ہیں۔
Comments are closed.