
جامشورو کی تحصیل سن میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کا واقعہ پیش آیا، قوم پرست جماعت کے کارکنوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے پتھراؤ کیا۔
ڈی آئی جی حیدر آباد کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مشتعل افراد پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق جھڑپوں میں ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ مشتعل افراد نے پولیس کی دو موبائلوں کو آگ لگادی۔
سن انڈس ہائی وے پر کشیدگی کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی، ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس پر پتھراؤ کے باعث اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔
ڈی آئی جی حیدرآباد نے کہا کہ صورتحال اب کنٹرول میں ہے۔
Comments are closed.