ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے جارجیا میں ایک انسانی دانت دریافت کیا ہے جو 18 لاکھ سال پرانا بتایا جا رہا ہے۔
یہ دریافت پچھلے ہفتے اروزمانی گاؤں کے قریب کھدائی کے مقام پر ریسرچر نے کی، یہ علاقہ دارالحکومت تبلسی سے 100 کلومیٹر دور ہے۔
اسی گاؤں سے ملحقہ علاقے دمانیسی میں 1990 اور 2000 کی دہائی کے دوران 18 لاکھ سال پرانی انسانی کھوپڑیاں بھی برآمد ہوچکی ہیں۔
2019 میں یہاں کھدائی شروع کی گئی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے 2020 میں کام روکنا پڑا تھا۔
بعد ازاں کھدائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد اس مقام سے پتھر سے تیار کردہ اوزار اور بلیوں اور بھیڑیوں کی باقیات بھی برآمد ہوئی تھیں۔
ایک ماہرِ آثارِ قدیمہ نے کہا کہ پچھلے ہفتے دریافت ہونے والا دانت افریقا کے باہر نسلِ انسانی کی موجودگی کے شواہد میں سے ہے۔
Comments are closed.