مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والے نواب ثنا اللّٰہ زہری اور سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ثنا اللّٰہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کی پارٹی میں شمولیت کی تقریب کے لیے خصوصی طور پر کوئٹہ پہنچے۔
کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا اب بلوچستان میں ن لیگ کے پاس کوئی قدآور شخصیت نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی قابلیت پر آج بلوچستان میں پوزیشن بنائی ہے، صحیح کام کیا تو بلوچستان میں ہماری اکثریتی حکومت بنے گی۔
ثناء اللّٰہ زہری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، ذوالفقار بھٹو کے نواسے ہیں، توقع ہے جو نواز شریف نے ہمارے ساتھ کیا وہ آپ نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف سے کہا تھا کہ ہمیں پنجاب سے کچھ نہیں صرف عزت چاہیے۔
Comments are closed.