بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ثقلین مشتاق آج ٹیم کے ہمراہ ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق ٹیم کے ہمراہ آج کے میچ میں موجود ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے گھٹنے کی تکلیف اب پہلے سے کم ہے۔

تین روز قبل ثقلین مشتاق کو ٹریننگ کے دوران دائیں گھٹنے پر گیند لگی تھی۔

ایشیا کپ کے گروپ اے میں آج پاکستان اور ہانگ کانگ مدمقابل ہوں گے، سپر فور مرحلے میں جانے کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ہو گا۔

ثقلین مشتاق بدھ کو ٹریننگ سیشن میں ٹیم کے ہمراہ موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان آج ایشیا کپ کے اہم میچ میں کمزور ٹیم ہانگ کانگ کے مدمقابل ہوگا۔

پاکستان آج کے میچ میں جیت کی صورت میں فائل فور میں اپنی جگہ بنا لے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.