ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ثبوت مانگے گئے مگر قطری خطوط اور کیلبری جیسے فراڈ کے سوا کچھ برآمد نہ ہوا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتخابات کروائے جائیں اور عوام کو مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بند کمروں میں سازشوں کے جال بننے والے ملک و قوم سے مزید انتقام لینا بند کریں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کے اصل گاڈ فادر اور سسلین مافیا سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ تھے جنہوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامد خان کی گواہی آگئی کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بہت پہلے کہیں اور ہوا تھا۔
Comments are closed.