پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

ثانیہ کے بغیر شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ لانگ ڈرائیو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے کے ہمراہ لانگ ڈرائیور کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

شعیب ملک کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں باپ بیٹا ایک اسپورٹس کار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

شعیب ملک کا انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں بتانا ہے کہ ’لنکا پریمیئر لیگ جانے سے پہلے باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا اور لانگ ڈرائیو انجوائے کی‘۔

شعیب ملک کا بتانا ہے کہ ڈرائیو کے دوران ہم نے اپنے سیٹ بیلٹ باندھے تھے، آپ سب بھی ڈرائیو کے دوران بیلٹ باندھنے کو یقینی بنائیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں مداحوں کی جانب سے شعیب ملک سے پوچھا جا رہا ہے کہ اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کہاں ہیں، لانگ ڈرائیو کے دوران وہ ساتھ میں نظر کیوں نہیں آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں چند ہفتوں سے گرم ہیں، ان کی علیحدگی اور طلاق تک کے بارے میں شہ سرخیاں لگیں لیکن جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نہ تصدیق کی نہ اور ہی ہی تردید کی ہے لیکن ثانیہ مزرا سوشل میڈیا پر مسلسل پوسٹ لگاتیں رہیں جس سے ان کے بیٹے کے ساتھ اکیلے رہنے کو تقویت مل رہی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے بیٹے کے ساتھ ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے بیٹے اذہان کو اپنی دنیا قرار دیا ۔

تین روز کے بعد اب کرکٹر شعیب ملک نے پہلی مرتبہ اس دوران بیٹے کے ساتھ اپنی ایک پوسٹ لگائی جس میں وہ بیٹے کے ساتھ لانگ ڈرائیو پر جانے کا بتا رہے ہیں۔

دوسری جانب جوڑے کے قریبی زرائع کا دعویٰ ہے کہ شعیب ثانیہ کے تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے، دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے، کچھ قانونی معاملات اور معاہدوں کی وجہ سے فوری طور پر اعلان نہیں کیا جا رہا ہے۔

اس جوڑی کے قریبی ذرائع کے مطابق شعیب اور ثانیہ بیٹے کی ’کو پیرنٹ‘ کے طور پر ساتھ رہ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.