بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی اطالوی ڈنر ڈیٹ کے بارے میں بتادیا۔
ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی جھلکیاں پوسٹ کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔
وہ ان دنوں اٹلی کے شہر روم کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ ڈنر ڈیٹ کیا۔
اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ مسکرا رہی تھیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری اطالوی ڈنر ڈیٹ۔‘
صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کو بےحد پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اُن کی پوسٹ پر 52 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔
Comments are closed.