بھارتی معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
شعیب اختر اور ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان مرزا ملک تین سال کا ہو گیا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی جانب سے بیٹے کی تیسری سالگرہ دبئی میں اکتوبر کے مہینے میں منائی گئی تھی۔
ثانیہ مرزا نے اذہان کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھیں۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے اب اذہان مرزا ملک کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن کے اتنی جَلدی بڑے ہو جانے پر حیرانی کا اظہار کیا گیا ہے۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں وہ مُسکراتے ہوئے اپنے بیٹے کو دیکھ رہی ہیں جبکہ اذہان بھی جواب میں والدہ کو دیکھ رہا ہے۔
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے بچے تم اتنی جلدی بڑے ہو گئے ہو، ماشااللّٰہ۔‘
ثانیہ مرزا اور اذہان کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور مداح بھارتی ٹینس اسٹار اور ان کے بیٹے کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی کمنٹ باکس میں تحریر کر رہے ہیں۔
Comments are closed.