بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ثانیہ مرزا کا مداحوں کیلئے خوبصورت پیغام

معروف بھارتی ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خوبصورت اور حوصلہ افزا پیغام شیئر کیا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں اُنہیں خوبصورت لباس میں خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویروں کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’اگر آپ قوس و قزح کے رنگ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو طوفانوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا،‘ ثانیہ مر زا نے اپنے پیغام میں ایموجیز کا استعمال بھی کیا ہے۔

بھارتی معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے شکوے کا جواب دیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر 7.5 ملین فالورز رکھنے والی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان ملک اور بہن انعم مرزا کے ساتھ نئی نئی خوبصورت ویڈیوز اور تصویروں سمیت اپنے مداحوں کے لیے پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.