بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ افطار کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ افطار ویڈیو شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ماں اور بیٹے کو ایک ساتھ افطار کے ٹیبل پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ثانیہ مرزا ہاتھ میں کھجور پکڑے دعا مانگ رہی ہیں جبکہ اذہان اس دوران اپنی پلیٹ میں افطار کے لیے کھجور لے کر بیٹھا ہے۔

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ثانیہ مرزا نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے عمرے کے دوران مسجد الحرام سے بھی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

واضح رہے کہ اِن دونوں موقعوں پر ثانیہ ملک اور اذہان کے ہمراہ شعیب ملک نظر نہیں آ رہے تاہم مداح کمنٹ باکس میں شعیب ملک کی کمی کا اظہار ضرور کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.