بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی احتجاج کرنے والے ریسلرز کے لیے آواز بلند کردی۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ایک ایتھلیٹ اور پھر بطور ایک خاتون کے طور پر یہ دیکھنا بہت مشکل ہے، ان ایتھلیٹس نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہم سب نے ان کے ساتھ جشن منایا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں، یہ انتہائی حساس اور سنگین الزامات ہیں۔
ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ امید ہے کہ سچ جو بھی ہو، انصاف ضرور ملے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی ریسلنگ فیڈریشن چیف پر ہراسانی الزامات پر کئی روز سے نامور ریسلرز سراپا احتجاج ہیں۔
Comments are closed.