جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

ثانیہ مرزا نے اذہان کے ساتھ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچنے کی خوشی منائی

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

میلبرن میں اپنے کیریئر کا آخری گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کھیلنے والی ثانیہ مرزا نے اس موقع پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

میچ جیتنے کے بعد ثانیہ مرزا نے بیٹے کو ٹینس کورٹ میں بلا کر اس کے ساتھ خوشی منائی۔

اس موقع پر اذہان بھی اپنی والدہ کی جیت پر بےحد خوش دکھائی دیے جبکہ روہن بوپنا نے بھی اپنی بیٹی کو ٹینس کورٹ میں بلایا۔

میچ جیتنے کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ بہت دباؤ والا میچ تھا، روہن میرا پہلا مکسڈ ڈبلز پارٹنر تھا جب میں 14 سال کی تھی۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ آج میں 36 اور وہ 42 سال کا ہے اور ہم اب بھی کھیل رہے ہیں، ہمارے درمیان مضبوط رشتہ ہے۔

آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی نے امریکی اور برطانوی کھلاڑیوں کی جوڑی کو شکست دی۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا رواں ماہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکی ہیں، وہ آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.