مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک سابق وزیراعظم نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔
لندن میں پریس کانفرنس کے دوران ناصر بٹ نے کہا کہ جج ارشد ملک نے ویڈیو میں اقرار کیا تھا کہ نواز شریف کو سزا دینے کے لیےثاقب نثار کا دباؤ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے کے لیے انصاف سے کھلواڑ کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ثاقب نثار آج پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم میں پوری طرح ملوث ہے۔
Comments are closed.