بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ثاقب نثار نے مجھے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دینے کا کہا تھا، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مجھے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دینے کا کہا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کےخلاف عدالتی فیصلہ نہ آنے کی وجہ بتادی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ ثاقب نثار نے مجھے بالواسطہ کہا کہ میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دوں۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار پر الزام نہیں لگارہا ہوں بلکہ حقائق بیان کر رہا ہوں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عدلیہ کو اگر نظر ثانی کرنی ہے تو تمام اُن سزاؤں کی کرنا ہوگی جو ثاقب نثار نے دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان عادی مجرم ہیں، مجھے بھی دوبارہ جواب دینے کا موقع دیا جاتا تو ہمیں بھی شاید ریلیف مل جاتا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے عمران خان کو ملی مہلت کو ڈھیل اور سہولت قرار دیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ مجھے اور دانیال عزیز کو وارننگ نہیں دی گئی، فرد جرم عائد کی گئی، ہم اپنی صفائیاں دیتے رہے مگر کہیں سنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالت پر دباؤ نہیں ڈال رہے بلکہ حقائق بیان کر رہے ہیں، سوتیلے اور لاڈلے والا سلوک ختم ہونا چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی پہلے ہی ایک توہین عدالت کیس میں وارننگ ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.