سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ملک کا بیڑا غرق کرنے میں اہم کردار ہے۔
لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری تنویر نے کہا کہ ثاقب نثار کے دور میں اربوں روپے جمع ہوئے، اس کا حساب لینے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا جائے گا، الیکشن کا بگل بچ چکا، مسلم لیگ ن انتخابات کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید ریت کی دیوار ہے، برا وقت آتا ہے تو غائب ہو جاتا ہے۔
Comments are closed.