تیونس میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کو بدصورت قرار دے کر ماں اپنے بیٹے کو واپس لے گئی۔
اس صورتحال پر صدمے کا شکار خاتون کو دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر حمایت پر مبنی پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہوئے، جنہوں اس کا حوصلہ بڑھانے پر مبنی میسجز بھیجے۔
شمالی افریقی ملک میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اس واقعے سے متاثرہ خاتون لامیا اللباوی نے اپنی اس دکھ بھر داستان کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ کس طرح اس کی زندگی کا سب سے بہترین دن بدترین میں تبدیل ہوا۔
نوجوان لامیا کے مطابق اس کی اپنے ہونے والے شوہر سے چار سالہ شناسائی تھی، سب کچھ صحیح چل رہا تھا اور شادی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اخراجات اور انتظامات بھی کرلیے گئے تھے، لیکن ایک چیز جو دونوں نے نہیں کی وہ دولہے کی ماں کا معاملہ تھا، جس سے لامیا کبھی نہیں ملی تھی۔
اور یہی اس کے لیے سوہان روح ثابت ہوا اور بھری شادی کی محفل کے دوران دولہے کی ماں نے اسے دیکھ کر بیٹے سے کہا کہ دلہن پستہ قامت اور بدصورت ہے، اور وہ اسے اس خاتون سے شادی نہیں کرنے دے گی۔
دولہے کی ماں کا کہنا تھا کہ اس نے صرف لڑکی کی تصویر دیکھی تھی، لیکن اب اس سے مل کر اسے مایوسی ہوئی ہے۔
موقع پر موجود مہمانوں کو اس سے بھی زیادہ افسوس اس وقت ہوا جب دولہا کو انہوں نے سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن بجائے اس کے کہ وہ اپنی چار سالہ شناسا دلہن کا ساتھ دیتا وہ اپنی ماں کے ساتھ شادی کی تقریب چھوڑ کر چلاگیا۔
Comments are closed.