تیونس میں ملک کے نئے آئین کی منظوری دے دی گئی، انتخابی کمیشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم میں 94 فیصد عوام نے نئے آئین کے حق میں ووٹ دیے ہیں۔
اس آئین کے نافذ ہونے سے صدر قیس سعید کے اختیارات میں اضافہ ہو جائے گا۔
سرکاری ٹی وی پر ریفرنڈم کامیاب ہونے کی ممکنہ خبر کے پیش نظر صدر قیس سعید کے حامیوں نے دارالحکومت میں قومی ترانہ گاتے ہوئے جشن منایا۔
صدر قیس سعید نے اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف جرائم کرنے والے تمام افراد کا احتساب کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تیونس کے صدر نے پچھلے سال 25 جولائی کو پارلیمنٹ تحلیل کر دی تھی۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے انتخابی کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ووٹر ٹرن آؤٹ میں تبدیلی کی ہے۔
ریفرنڈم کو متنازع قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتیں پچھلے کئی روز سے احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں۔
Comments are closed.