پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تین ملکی سیریز کو ورلڈ کپ کے لیے فائدہ مند اور مددگار قرار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ویڈیو میں بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری میں معاونت ملے گی، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاس تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں اور یہ ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے۔
کپتان نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے جس سے خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں کل پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ ہفتے کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
Comments are closed.