منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

تین ماہ کے دوران کتنے ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں؟

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ستمبر میں 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ترسیلات وطن عزیز بھیجی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں 6 ارب 32 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان بھیجی گئی ہیں۔ 

تین مہینوں کی اوسط ترسیلات 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رہیں۔ مالی سال 2023 میں ماہانہ اوسط ترسیلات 2 ارب 27 کروڑ اور مالی سال 2022 میں 10 ارب 60 کروڑ ڈالر تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 53 کروڑ 82 لاکھ ڈالر وطن عزیز بھیجے ہیں۔ 

متحدہ عرب امارات سے 39 کروڑ 58 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 21 کروڑ ڈالر، یورپی یونین سے 26 کروڑ 93 لاکھ اور امریکا سے 26 کروڑ 34 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.