جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

تین سال بعد چین کا ہانگ کانگ کے ساتھ سرحد کھولنے کا اعلان

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 8 جنوری سے ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی سرحد کھول دے گا۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سرحد بند کی گئی تھی جسے 3 سال بعد کھولنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

ہانگ کانگ کے 60 ہزار شہری سرحد کھلنے سے چین پہنچ سکیں گے۔

ہانگ کانگ سے آنے والے افراد کیلئے لازمی قرنطینہ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

تمام مسافروں کا صرف پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا اور دونوں اطراف سفر کرنے والوں کا سفری کوٹہ مخصوص ہوگا۔

ہانگ کانگ کے ساتھ چینی سرحد اسی دن کھولی جا رہی ہے جس دن چین نے دیگر ممالک سے آنے والوں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے اور کئی کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.