- مصنف, ریچل لوکر
- عہدہ, بی بی سی نیوز
- 2 گھنٹے قبل
جب تین سالہ سیلر کلاس نے اپنے کمرے میں بلاؤں (مونسٹر) کی موجودگی کی شکایت کرنا شروع کی تو ان کے والدین کو لگا کہ یہ ایک چھوٹے بچی کے تخیل کا کارنامہ ہے۔امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی رہائشی بچی سیلر کلاس نے اپنے والدین سے شکایت کی تھی کہ اُن کے کمرے کی دیواروں میں بلائیں رہتی ہیں۔بچی کے والدین نے ابتدا میں اپنی بیٹی کی اس نوعیت کی شکایتوں پر کوئی دھیان نہیں دیا۔ انھوں نے اپنی بیٹی کے خوف کو دور کرنے کی تدبیر بھی کی۔ بچی کی والدہ، میسس کلاس، بتاتی ہیں کہ ’ہم نے اسے سادہ پانی کی ایک بوتل دی اور کہا کہ یہ بلائیں دور کرنے والا سپرے ہے، اور وہ رات میں کبھی بھی بلاؤں کو بھگانے کے لیے اسے اس پر چھڑک سکتی ہے۔‘
،تصویر کا ذریعہASHLEY MASSIS CLASS
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.