بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تین روز مسلسل کمی کے بعد آج فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا

رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں مسلسل کمی کے بعد آج ملک میں سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔ 

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے ساتھ ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1715 روپے اضافے سے ایک لاکھ 20 ہزار 885 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.