اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا آج آخری دن

3 روزہ شندور پولو فیسٹیول کے آج آخری روز فائنل میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔

سطحِ سمندر سے 12 ہزار 264 فٹ بلندی پر جاری میلے میں بڑی تعداد میں سیاحوں نے بھی شرکت کی۔

شندور پولو فیسٹیول دیکھنے کے لیے بین الاقوامی سیاحوں نے بھی شندور کا رخ کیا ہے۔

خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹور ازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام اپر چترال کی خوبصورت وادیٔ شندور میں منعقد ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے شندور پولو فیسٹیول کا آغاز 7 جولائی کو ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فیسٹیول میں چترال کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.