کراچی کے علاقے کورنگی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے جاں بحق 3 بھائیوں کے والد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے 5 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں جن میں سے 3 آج جاں بحق ہوگئے۔
محمد احسن نے کہا کہ تینوں جاں بحق بیٹے شادی شدہ تھے، ان کے 4، 4 بچے ہیں۔
جاں بحق افراد کے والد نے کہا کہ اب میں بوڑھا ہوگیا ہوں، ایک بیٹا نشے کا عادی ہے۔
محمد احسن نے کہا کہ حکومت میرے اور اہلخانہ کے لیےکچھ کرے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.