بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تیل کمپنیوں نے کراچی میں پیٹرول کی سپلائی روک دی

شدید بارش کے باعث تیل کمپنیوں کی جانب سے کراچی میں پیٹرول کی سپلائی روک دی گئی۔

پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر حسین کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں بارش کے باعث سڑکوں کی صورتِ حال خراب ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام تیل کمپنیوں نے تیل کی سپلائی روکی ہے، راستے بحال ہوتے ہی تیل کی سپلائی شروع ہو جائے گی۔

شہرِ قائد کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ متعدد پیٹرول پمپس پانی میں ڈوب گئے، سپلائی بحال نہ ہوئی تو قلت کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں مزید موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کل رات سے تیز بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے، کرنٹ لگنے سے اور دیوار تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.