سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے تیل کی تنصیبات پر حملے نہ روکے گئے تو سعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں کمی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث تیل کی پیداوار متاثر ہوگی تو سعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی رسد کی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے گا اور اس سے عالمی منڈی اور توانائی کا شعبہ متاثر ہوگا۔
وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے عالمی برادری کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی اور حوثی ملیشیا کے عزائم کا سدباب کرنا ہوگا تاکہ توانائی کی سپلائی جاری رہے۔
Comments are closed.