تیل اور گیس کی تلاش کے لائسنس کے اجرا کیلئے بولیاں کھول دی گئیں۔
اسلام آباد سے وزارت توانائی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کیلئے 14 بلاکس کیلئے بولیاں کھولی گئی ہیں اور یہ بولیاں 9 بلاکس کیلئے موصول ہوئیں۔
وزارت توانائی کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بولیاں کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں بڈ اوپننگ کمیٹی نے کھولیں۔ ان بلاکس میں کمپنیاں کم سے 7 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔
اس کے علاوہ یہ کمپنیاں متعلقہ بلاکس کے علاقہ میں 81 لاکھ ڈالر سماجی بہبود پر خرچ کریں گی۔
Comments are closed.