منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

تیسرے ون ڈے میں بنگلادیش کامیاب، سیریز 1-2 سے افغانستان کے نام

بنگلادیش نے افغانستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے ہرادیا، تاہم سیریز 1-2 افغانستان کے نام رہی۔ 

چٹوگرام میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں افغانستان کی ٹیم مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ 

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم 45.2 اوورز میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 

ہوم ٹیم نے 127 رنز کا ہدف باآسانی 24ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 

بنگلادیش کے لٹن داس 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سینئر بلے باز شکیب الحسن نے 39 رنز بنائے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.