آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے لیے سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یارک شائر نے سیریز کے تیسرے ہیڈنگلے ٹیسٹ کے لیے آئل پروٹیسٹرز کی وجہ سے سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے لارڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے صبح کے سیشن میں خلل ڈالا تھا اور انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جونی بیئرسٹو مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کو اٹھا کر گراؤنڈ سے باہر لے گئے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کو تماشائیوں کی جانب سے بھی آسٹریلیا کے خلاف ردعمل کا خدشہ ہے۔
کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، تماشائیوں اور آفیشلز کی حفاظت اور ان کا خیال رکھنا اولین ذمے داری ہے اور اس حوالے سے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں، انگلینڈ اور ویسٹ یارکشائر پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب جونی بیئرسٹو کے متنازع آؤٹ ہونے کے بعد تماشائیوں اور دونوں ٹیموں میں تعلقات اب بھی کشیدہ ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے لیڈز میں شروع ہوگا اور اس ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو اب تک دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
Comments are closed.