پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔
روٹرڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم 50ویں اوور میں 206 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 91 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخر زمان 26 اور آغا سلمان 24 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
گرین کیپ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عبداللّٰہ شفیق نے 2، خوشدل شاہ نے 2، محمد حارث نے 4 اور محمد وسیم نے 11 رنز بنائے۔
نیدلینڈز کی جانب سے باس ڈے لیڈے 3 وکٹیں لے کر کامیاب رہے اور وویان کنگما نے 2 آؤٹ کیے جبکہ آریان دت، شارض احمد اور لوگان وین بیک کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
آج کے میچ میں عبداللّٰہ شفیق، محمد حارث، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
محمد رضوان، حارث رؤف، امام الحق اور نائب کپتان شاداب خان کو آرام کرایا گیا ہے۔
کپتان بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، آغا سلمان، خوشدل شاہ، محمد حارث، زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد نواز، وسیم جونیئر اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.