تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دے دی۔
پوشیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 338 رنز بنائے۔
ایڈن مارکرام نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کوئنٹن ڈی کک 82، ٹمباباووما 57 اور ریزا ہینڈرکس نے 39 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 34.3 اوورز میں 227 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیوڈ وارنر 78، ٹریوس ہیڈ 38 اور مچل مارش 29 رنز بناکر نمایاں رہے
جنوبی افریقا کے گیرالڈ کویڈزی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تبریز شمسی اور کیشو مہاراج نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ اگلا میچ 15 ستمبر کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.