بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تیسرا ون ڈے: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیال رہے کہ ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔

ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز ہم ہارگئے ہیں لیکن ٹیم 20 میں مومینٹم حاصل کرنے کے لیے کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

میچ کے بعد لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ کوشش کی تھی کہ جارحانہ انداز اپنا کر انگلینڈ کو بیک فٹ پر لے جاؤں

ہوم ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے جہاں ہوم ٹیم کی نگاہیں وائٹ واش جبکہ قومی ٹیم اس ہزیمت سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.