بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تیز بیٹنگ کی پریکٹس بھی کرتا ہوں، نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ بولنگ پریکٹس کے بعد بیٹنگ پر بھی کام کرتا ہوں، بیٹنگ پریکٹس میں تیز کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ بیماری سے اٹھ کر آیا ہوں، 2 روز اچھی پریکٹس کی اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھکوں کی ضرورت ہوتی ہے، دورانِ پریکٹس زیادہ توجہ بولنگ پر ہوتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبعیت بہتر ہو گئی جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین ابھی مکمل آرام کر رہے ہیں۔

نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ آپ کس وقت کیا کریں گے، کوشش ہوتی کہ جو بھی کنڈیشن ہو اچھی پرفارمنس دوں۔

فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں میچز کھیلنے سے ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ملے گا، نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کی کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.