بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تیزی سے صحتیاب ہورہی ہوں، مریم نواز

کورونا کا شکار پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے اس موذی مرض کو شکست دے رہی ہیں۔

مریم نواز کی قیادت میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی کے دوران مسلم لیگ نون کی نائب صدر لاہور کی روایتی کڑاہی سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کے صحت کے حوالے سے سوال کا جواب دیا کہ ’الحمداللہ، صحتیابی کی جانب گامزن ہوں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا تھا۔

عالمی وبا کورونا کا شکار مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں صحتیاب ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.