متحدہ قومی مووومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تیزی اسلام آباد اور لاہور میں آئی ہے کراچی میں نہیں۔ آپشنز موجود ہیں لیکن ابہام کے باعث کوئی بھی قدم قبل ازوقت ہوگا۔
کرامیں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کہا کہ حکومت نے اچھے اور مشکل دونوں وقتوں میں رابطہ نہیں کیا۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم پرسوں ہم سے ملنے آرہے ہیں۔
خالد مقبول کے مطابق جب عوام کو سڑک پر لانا ہوتا ہے تو کراچی استعمال ہوتا ہے۔ اپوزیشن نے بھی تحریک عدم اعتماد سے متعلق رابطہ نہیں کیا۔ اگر قبل از وقت انتخابات ہوئے تو ہمارے لیے بروقت ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وزیراعظم دباؤ میں ہیں۔ یہ فیصلہ لوگوں کو کو کرنا ہوگا کہ عمران خان بطور حکمران بہتر ہیں یا بطور اپوزیشن لیڈر۔
Comments are closed.