اگر آپ کو ہر وقت تھکاوٹ یا نقاہت کا احساس ہوتا ہے تو ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں ہوتا بلکہ اس طرح کی تھکاوٹ یا سُستی کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔
کئی بار اس کا سامنا نیند کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے مگر کسی بیماری کے شکار ہونے یا پھر جسم میں آئرن یا خون کی کمی کی وجہ سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔
خون کے سرخ خلیات ہمارے جسم کے ہر حصے تک آکسیجن پہنچانے کا کام کرتے ہیں مگر خون کی کمی کی صورت میں ایسا نہیں ہوتا، جس سے ہر وقت تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔
درج ذیل 5 میوہ جات آپ کے جسم کو توانائی بخشنے اور جسم میں آئرن کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کشمش میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو ہماری جلد اور بالوں کے لیے اچھے ہوتا ہے۔
خشک میوہ جات اینٹی آکسیڈنٹس اور L-arginine کے ساتھ ساتھ آئرن سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں۔
بادام آئرن کے علاوہ پروٹین، فائبر، وٹامن ای، کیلشیم، کاپر، میگنیشیم اور رائبوفلاوین، پوٹاشیم، زنک اور بی وٹامنز جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں، یادداشت کو بہتر بناتے ہیں اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔
کھجور سیلینیم (selenium)، مینگنیز (manganese)، میگنیشیم اور کاپر جیسے مائکرو نیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو فوری توانائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کھجوروں کا استعمال جلد کو بہتر بناتا ہے، بے خوابی کو دور کرتا ہے اور ہڈیوں کے لیے بہترین ہیں۔
پستہ ہمارے جسم میں صحت مند چکنائی، فائبر، پروٹین، وٹامن بی 6 اور تھامین کا بہترین ذریعہ ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہ بے خوابی، آنکھوں اور آنتوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں اور یہ بڑی آنت کے کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں۔
اخروٹ اینٹی آکسیڈنٹس اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرنے، آنتوں کی صحت اور یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
چونکہ خشک میوہ جات کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لیے ماہرین غذا انہیں پانی میں بھگوکے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کے مطابق خشک میوہ جات کو صبح سویرے یا پھر دوپہر میں اپنی ہتھیلی کے برابر مقدار میں استعمال کرنا بہتر ہے۔
Comments are closed.