ہر سال ماہ فروری کو لوگ ویلنٹائنز ڈے کی مناسبت سے یاد رکھتے ہیں تاہم 14 فروری کے بعد بھی اس مہینے میں کئی دلچسپ دن منائے جاتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 14 فروری کے ٹھیک اگلے دن 15 فروری سے لے کر 21 فروری تک محبت سے الٹ یعنی انسداد محبت کی مناسبت سے دن منائے جاتے ہیں۔
ویلنٹائنز ڈے کے اگلے ہی روز یعنی 15 فروری کو ’تھپڑ کا دن slap day‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یہ دن ان لوگوں کے لیے ہے جو دھوکا دینے والی اپنی سابقہ محبت کو تھپڑ مارنا چاہتے ہیں۔
کچھ جگہوں پر ایسا عملی طور پر دیکھا گیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے سب کچھ بھلا کر آگے بڑھنے کو ترجیح دی۔
اس کے بعد یعنی 16 فروری کو ’لات مارنے کا دن kick day‘منایا جاتا ہے۔
اس دن کے منانے کا مقصد زندگی سے تمام منفی چیزوں کو نکالنے کا ہے خاص طور پر جو مشکلات یا پریشانی محبت کرنے والے شخص کی وجہ سے زندگی میں آئی ہوں۔
اس دن آپ اپنی زندگی سے تمام بری اور منفی چیزوں کو باہر نکال کر پھینک سکتے ہیں اور ایک خوشگوار زندگی جی سکتے ہیں۔
ویلنٹائنز ڈے کے بعد آنے والی 17 تاریخ کو ’پرفیوم ڈے‘ منایا جاتا ہےجس کا مقصد پارٹنرز کے درمیان دیرینہ مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے۔
اس دن شادی شدہ جوڑے جن کے تعلقات میں خرابی آجاتی ہے یا وہ طلاق کے دہانے پر پہنچ جاتے ہیں، ایسے لوگ اس دن ایک دوسرے کو پرفیوم تحفے میں دیتے ہیں تاکہ رشتے یا شادی کو بچایا جاسکے۔
اس دن غیرشادی شدہ افراد بھی خود کے لیے پرفیوم خرید کر خود سے محبت کو محسوس کرسکتے ہیں۔
ماہ فروری کی 18 تاریخ کو (فلرٹ کا دن flirt day) منایا جاتا ہے۔
اس دن تمام اکیلے رہنے والے افراد اپنی قسمت آزماتے ہوئے اس شخص سے بات کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جسے وہ پسند کرتے ہیں یا طویل عرصے سے ایسے شخص سے بات کرنا چاہ رہے ہوں۔
اس دن بہت سے لوگ دوسرے لوگوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے نظر آتے ہیں۔
19 فروری (اعتراف کا دن confession day) کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
یہ دن کسی سے بات کرنے اور ان کے لیے اپنے اندر کے تمام جذبات کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔
اس دن کو اپنے اندر کے جذبات بتانے کے طور پر بھی منایاجاتا ہے۔
اس دن کو پیار محبت سے ہٹ کر اپنی غلطیوں کا اعتراف کر کے بھی منایا جاسکتا ہے۔
20 فروری کو لوگوں کو یاد کرنے کا دن منایا جاتا ہے۔
کہتے ہیں اپنی زندگی کے خاص لوگوں کو انسان کو بتادینا چاہیے کہ وہ ان کی آپ کی زندگی میں کیا اہمیت ہے۔
کہا جاتا ہے کہ انسان کو 20 فروری کو ایسا کرنا چاہیے کیونکہ یہ موقع اس سے کبھی بھی چھن سکتا ہے۔
اینٹی ویلنٹائن ویک کا آخری اور ساتواں دن 21 فروری کو منایا جاتا ہے۔
یہ دن ایسے افراد کے لیے ہے جو اپنی زندگی سے بدتمیزی کرنے والے شخص کو نکالنا چاہتے ہیں۔
اس دن کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ دن رشتہ ٹوٹنے اور اپنی آزادی کا انتخاب کرنے کا بہترین موقع ہے۔
Comments are closed.