بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تھر کے کوئلے سے سالانہ 2 ارب ڈالر کی بچت ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تھر کا کوئلہ بجلی گھروں میں استعمال ہونے سے 2 ارب ڈالر سالانہ سے زیادہ کی بچت ہوگی۔

تھرکول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے پر اجلاس ہوا، جس میں منصوبے کو 23 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی اور سندھ تھرکول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ اشتراک سے بنائیں گے۔

اس حوالے سے وزیرعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔

دوران اجلاس شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، ہمیں پاکستان اسپیڈ کے قومی اہمیت کے منصوبے مکمل کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی جو 2108ء سے 2022ء تک دانستہ طور پر روکی گئی، جسے ہم بحال کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت میں نئےمنصوبے شروع کرنا تو درکنار، جاری منصوبے بھی روکے گئے، سابقہ حکومت میں ملک و قوم کا پیسہ برباد کرنے کی گھناؤنی سازش رچائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تھرکول مائنز کو ریلوےلائن سے منسلک کرنے سے درآمدی کی بجائے مقامی کوئلے کا استعمال ہوگا، تھر کا کوئلہ بجلی گھروں میں استعمال ہونے سے 2 ارب ڈالر سالانہ سے زیادہ کی بچت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.