بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تھریٹ لیٹر ملا ہے کہ کچھ لوگ عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں: بابر اعوان

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے وکیل، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں بنی گالہ میں تھریٹ لیٹر دیا گیا ہے کہ کچھ لوگ عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں، یہ تھریٹ لیٹر عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

عمران خان کے وکیل، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت میں 2 تحریری جواب جمع کرائے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عدالت میں بتایا ہے کہ میرے کلائنٹ کو کچھ ہوتا ہے تو حکومت، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد اس کے ذمے دار ہوں گے۔

خاتون مجسٹریٹ اور پولیس افسران کو دھمکانے کے کیس میں پیشی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بنی گالہ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے اسلام آباد کی انسداِد دہشت گردی کی عدالت کے لیے روانہ ہو گئے۔

بابر اعوان نے کہا کہ ایک تو خان صاحب سے یہ لوگ سیکیورٹی واپس لے رہے ہیں، دوسرے یہ پابندی بھی ہے کہ کسی اور صوبے کی پولیس ان کے ساتھ یہاں نہیں ہو سکتی۔

عمران خان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ عمران خان کو پیش ہونا چاہیے، جس پر میں نے عدالت میں کہا ہے کہ عمران خان کون سے مے فیئر میں ہیں، بنی گالہ میں ہیں، 12 بجے انہیں لے آؤں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.