تھرکول پاور ہاؤس میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان تھرکول پاور ہاؤس کا کہنا ہے کہ دھماکا کنویئر بیلٹ (conveyor belt) میں ہوا، کنویئر بیلٹ سے کوئلہ پاور پلانٹ میں فراہم کیا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ہنگامی رسپانس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کے بعد احتیاط برتتے ہوئے 330 میگاواٹ کا یونٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں اور اب انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Comments are closed.