کراچی میں جاری بارشوں کے باعث تھدو ندی میں طغیانی سے گڈاپ سٹی کے دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگيا جبکہ اطراف کی آبادیوں کے لئے بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملیر ندی میں کئی فٹ پانی آنے کی اطلاع ہے جس کے بعد اطراف کی آبادیوں کو خالی کرایا جارہا ہے اور کافی علاقہ خالی بھی کرالیا گيا ہے۔
ملیر ندی لنک روڈ کو بھی پانی آنے کے باعث بند کردیا گيا اور کچھ دیر میں سپر ہائی وے پر بھی پانی آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ گڈاپ میں گبول گوٹھ روڈ پر پانی آگیا ہے۔
علاوہ ازیں کراچی میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے اب بھی جاری ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
Comments are closed.