منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

تھانے میں والدہ کی رونے کی آوازیں سنیں، ایمان مزاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں والدہ کے رونے کی آوازیں سنیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ایک بیان میں ایمان مزاری نے کہا کہ میں ابھی تھانہ سیکریٹریٹ گئی جہاں والدہ کے رونے کے آوازیں سنیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ تھانہ سیکریٹریٹ کے مرد اہلکاروں نے مجھے مارا اور فرش پر گھسیٹا ہے، یہ لوگ اب میری والدہ کو تھانے سے شفٹ کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.