تھائی لینڈ کی شہزادی دل میں تکلیف کے باعث بےہوش ہوگئیں، انہیں بذریعہ فضائی ایمبولینس بینکاک کے اسپتال لایا گیا۔
شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہزادی بجراکیتی بدھ کی شام ملک کے شمال میں واقع علاقے میں عسکری ٹریننگ سیشن میں شریک تھیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔
شہزادی کو ہیلی کاپٹر میں سوار کرکے بنگاک لایا گیا، اسپتال میں علاج کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہے۔
انہیں تھائی لینڈ میں ’شہزادی بھا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ بادشاہ مہا وجیرالانگکارن کی سب سے بڑی صاحبزادی ہیں اور پہلی شادی سے اکلوتی اولاد ہیں۔
شہزادی نے تھائی لینڈ سے قانون اور بین الاقوامی تعلقات کی ڈگریاں لیں اور بعد ازاں نیویارک کی کارنیل یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کیا۔
انہیں 2012 میں تھائی لینڈ کا سفیر بنا کر آسٹریا بھیجا گیا تھا جبکہ وہ اقوام متحدہ کے ویانا دفتر میں تھائی لینڈ کی مستقل نمائندہ ہیں۔
Comments are closed.