بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

توہین عدالت کیس: پی ٹی آئی قیادت کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا

خاتون جج کو دھمکی دینے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس  میں پیشی کے موقع پر پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو عدالت میں داخلے سے روک دیا۔

عمران خان کی توہین عدالت کیس میں پیشی کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی سے اظہار یک جہتی کے لیے پی ٹی آئی کی مرکزی، صوبائی قیادت، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ارکان بھی ہائیکورٹ پہنچے تھے۔

عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ عدالت کے سامنے کھڑے ہو کر معافی مانگیں گے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معافی سے پہلے میں آپ سے این او سی لوں گا،آپ کا کافی تجربہ ہے۔

پولیس نے فواد چوہدری، شہزاد وسیم کو عدالت میں داخلے سے روک دیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر، میاں اسلم کو بھی اجازت نہیں ملی۔

 پی ٹی آئی رہنماؤں کو رجسٹرار آفس کی لسٹ میں نام نہ ہونے پر روکا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے، دو ایس پیز سمیت ساڑھے سات سو سے زائد اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.