بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

توہین عدالت: ماضی میں 3 ن لیگی رہنماؤں کو سزا ملی

سپریم کورٹ نے عدالت کی تضحیک کرنے اور ججز کو دھمکیاں دینے کے سنگین معاملے پر ماضی میں توہین عدالت کی سخت کارروائی کی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے مسلم لیگ ن کے 3 رہنماؤں طلال چوہدری، دانیال عزیز اور نہال ہاشمی کو سزا دی اور 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

طلال چوہدری کے ججوں کو پی سی او بت کہنے پر کارروائی ہوئی تو ن لیگی رہنما کے وکیل نے ججز سے عدالتی تحمل دکھانےکا کہہ دیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ عدالتی تحمل کا اصول تمام کیسز پر لاگو نہیں ہوتا۔

دانیال عزیز کے معاملے پر عدالت نے کہا کہ سزا دینے کا مقصد جج کا ذاتی عناد یا انا نہیں بلکہ عوام کا انصاف کے نظام پر اعتماد بحال کرنا ہے۔

نہال ہاشمی کیس میں عدالت نے معافی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا جبکہ عدالت نے ن لیگ کے رہنماؤں کے لیے سیسیلین مافیا کی اصطلاح کا بھی استعمال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.