امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ توہین رسالت ﷺ سے متعلق روسی صدر کا بیان خوش آئند ہے۔
لاہور سے اپنے ایک بیان امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عالمی رہنما روسی صدر پیوٹن کے بیان کی تائید کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں سے متعلق مذمتی بیان دینے پر ہم روسی صدر کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا کے رہنماؤں کو اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہوکر کام کرنا چاہیے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.