جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کی معافی مسترد

توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری کی معافی مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری شوکاز نوٹس کا جواب 15 اگست تک جمع کروائیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے تحریری معافی جمع کروائی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری نے مشروط معافی مانگی اس میں کوئی افسوس کا اظہار نہیں، انہوں نے نےالیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز الزامات لگائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیے، معاملہ حساس نوعیت کا ہے، مشروط معافی سےتلافی نہیں ہوسکتی۔ معافی غیرمشروط ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.