منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

توڑ پھوڑ، تشدد مقدمات، عمران خان اور دیگر رہنما کل دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب

توڑ پھوڑ، تشدد کے مقدمات کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو کل دوبارہ طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو لاہور کے سی سی پی او آفس میں کل دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری، حماد اظہر، اعجاز چوہدری، مسرت جمشید، فرخ حبیب، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں اب تک صرف اسد عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔

واضح رہے کہ مقدمات لاہور کے تھانہ ریس کورس، سول لائنز اور شادمان میں درج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.